علیمہ خانم اورعظمی خانم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت

منگل 6 اکتوبر 2026 22:24

علیمہ خانم اورعظمی خانم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2026ء) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم اور عظمی خانم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے پراسکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو بھی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔

گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور فواد چوہدری، مسرت چیمہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالت نے اعظم سواتی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔ بانی پی ٹی کی بہنیں نظر بندی کی وجہ سے عدالت پیش نہ ہوئیں۔