پتوکی،رشتہ نہ ملنے پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی

فرانزک ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی،پولیس

جمعہ 9 اکتوبر 2026 13:11

پتوکی،رشتہ نہ ملنے پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2026ء) پتوکی کے علاقے مرتضیٰ ٹاؤن میں رشتہ نہ ملنے پر نوجوان نے لڑکی کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہلہ روڈ پر مرتضیٰ ٹاؤن میں نوجوان نعمان لڑکی عدیلہ سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن گھر والوں نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ نعمان دل برداشتہ ہو کر لڑکی کے گھر گیا اور فائرنگ کر کے پہلے اسے قتل کیا اور پھر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی بھی ختم کر لی۔ پولیس کے مطابق فرانزک ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :