حوثی باغیوں کے حملوں کا خدشہ، پی آئی اے نے ریاض کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کردیں

جمعہ 9 اکتوبر 2026 21:00

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2026ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے سبب ریاض کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کردیں۔

(جاری ہے)

اس فیصلے پر عمل کرتے ہوئے پی آئی اے کی اسلام آباد سے ریاض جانے والی پرواز PK-753اور ریاض سے اسلام آباد آنے والی پرواز PK-754منسوخ کر دی گئیں ۔پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ مشرقِ وسطی میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر پی آئی اے نے ریاض کے لیے اپنی پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ترجمان نے مسافروں کو ہدایت کی کہ وہ ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے سے قبل پی آئی اے کے کال سینٹر 786-786-111پر رابطہ کر کے اپنی پروازوں کی تازہ ترین صورتحال معلوم کر لیں۔