امریکا میں نیا طوفان، نئے طوفان کے باعث واشنگٹن سمیت متعدد علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم

بدھ 5 مارچ 2014 08:01

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مارچ۔ 2014ء)امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں نئے طوفان کے باعث واشنگٹن سمیت متعدد علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ موسم سرما کے اس نئے طوفان کے باعث تقریباً 29 سو پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ اسکول اور دفاتر بھی بند ہیں۔

(جاری ہے)

اس قدرتی آفت کے ساتھ شدید برفباری اور بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ نیوجرسی، ڈیلویئر،مسِسیپی اور ٹینسی کے گورنرز نے اپنی اپنی ریاستوں میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس شدید موسم میں انتہائی احتیاط برتیں اور غیرضروری سفر سے اجتزاب کریں۔

متعلقہ عنوان :