پاکستان نے1600 سے زائد امریکی گاڑیاں افغانستان لے جانے کی اجازت دیدی،ایف بی آر نے کسٹمز آرڈر جاری کر دیا،پاکستان نے افغانستان کونیٹوترسیل کیلئے فضائی راستے کی اجازت دیدی،پہلی پرواز پندرہ فوجی گاڑیاں لیکر بگرام روانہ ہو گئی،ترسیل کی اجازت حکومت نے خیر سگالی کے اقدام کے طور پر دی ہے،وزارت دفاع،ترسیل بنیادی طور پر جولائی 2012ء میں امریکہ پاکستان مفاہمتی یاداشت کا حصہ ہے،سرکاری بیان
منگل 6 مئی 2014 08:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء)پاکستان نے1628 امریکی گاڑیاں افغانستان لے جانے کی اجازت دیدی ۔ایف بی آر نے کسٹمز آرڈر2014 جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر حکام کا کہنا ہے پاکستان سے1628 گاڑیاں افغانستان لے جانے کی اجازت وزارت دفاع کے فیصلے کے تحت اور امریکی تجاویز پر دی گئی ہیں۔1628 امریکی گاڑیوں کو افغانستان لے جانے کی اجازت ون ٹائم کی بنیاد پر دی گئی ۔
گاڑیاں کراچی بندر گاہ سے بذریعہ جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ افغانستان جائیں گی ۔گاڑیوں کو پاکستان سے جانے کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز آرڈر2014 جاری کر دیا ہے۔ادھرافغانستان میں فوجی ساز و سامان کی ترسیل کے لئے پاکستانی فضائی راستے کا استعمال شروع کر دیا گیا،جناح ائیرپورٹ کراچی سے پہلی پرواز پندرہ فوجی گاڑیاں لیکر بگرام روانہ ہو گئی۔(جاری ہے)
نجی ٹی و ی نے مطابق وزارت دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں فوجی ساز و سامان کی ترسیل کے لئے فضائی راستے کے استعمال کی اجازت دیدی ہے اور جناح ائیرپورٹ کراچی سے پہلی پرواز پندرہ فوجی گاڑیاں لے کر بگرام گئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان فضائی ترسیل پاک امریکہ جولائی دو ہزار بارہ کے معاہدے کے تحت ہے شروع کی گئی ہے۔
معاہدے کے تحت یہ پروازیں کمرشل ہونگی اور ان کے ذریعے صرف افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کے لئے فوجی ساز و سمان بھجوایا جائے گا۔ ترجمان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فضائی ترسیل کی اجازت دینے کا مقصد افغانستان کی سیکورٹی صلاحیت بڑھانا ہے، عسکری آلات کی ترسیل کا آپریشن آئندہ چند ہفتے جاری رہے گا۔پاکستان سے پہلی مرتبہ پڑوسی ملک افغانستان کی سیکورٹی فورسز کے لیے عسکری ساز و سامان کی ترسیل فضائی راستے سے کی گئی۔ وزارت دفاع کے ایک بیان کے مطابق کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اپنی نوعیت کی پہلی کمرشل پرواز افغانستان کے بگرام ائیر بیس گئی، جس کے ذریعے افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کے لیے 15 فوجی گاڑیاں روانہ کی گئیں۔بیان میں کہا گیا کہ افغان فورسز کے لیے عسکری ساز و سامان کی فضائی راستے سے ترسیل کی اجازت حکومت پاکستان کی جانب سے خیر سگالی کے ایک اقدام کے طور پر دی گئی ہے۔پاکستان سے افغانستان کے لیے فوجی سامان لے جانے والی پرواز کی روانگی سے قبل سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔جو گاڑیاں ہوائی جہاز کے ذریعے افغانستان بھیجی گئیں اْن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کے لیے انتہائی اہم ہیں اور ان کی فوری ضرورت بھی تھی۔دفاعی اْمور کے ماہر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعود نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اْنھیں توقع ہے کہ یہ اقدام نا صرف پاکستان اور افغانستان کی سیاسی حکومتوں بلکہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان بھی ہم آہنگی کا سبب بنے گا۔
ان کا کہناتھا کہ کیوں کہ ہمیں خود اس خطے میں استحکام چاہیئے اور تب ہی ممکن ہے جب افغانستاں بھی مستحکم ہو گا۔ میں اْمید کرتا ہوں کہ افغانستان کی جو نئی (منتخب) ہونے والی قیادت دونوں ملکوں کو بہتر بنانے کے لیے پرزور طریقے سے کوشش کرے گی۔ پاکستان چاہتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان عسکری تعاون بھی بہتر ہو۔ وزارت دفاع کے مطابق افغانستان کے لیے فوجی سامان کی فضائی راستے سے یہ ترسیل بنیادی طور پر جولائی 2012ء میں امریکہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والی ایک مفاہمتی یاداشت کا حصہ ہے۔سرکاری بیان کے مطابق ساز و سامان کی ترسیل کے لیے یہ کمرشل آپریشن آئندہ چند ہفتوں تک جاری رہے گا۔بیان میں کہا گیا کہ اس کا مقصد افغان سکیورٹی فورسز کے لیے ضروری فوجی سامان کی جلد ترسیل کو یقینی بنانا ہے تاکہ یہ پڑوسی ملک میں سلامتی اور استحکام کا سبب بنے۔پاکستانی وزارت دفاع کے بیان میں اس اْمید کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ یہ اقدام دونوں ملکوں کے موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا بھی سبب بنے گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 6 مئی 2014 کی مزید خبریں
-
ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رانا مجاہد،حکومت سے آنے والے بجٹ میں ہاکی کے فروغ کے لئے 50کروڑ روپے مختص کرنے کی درخواست کی، ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز کو تنخواہیں ... مزید
-
قومی کرکٹرزکے سمرکیمپ کا آغاز آج سے ہوگا،ایک ماہ پرمشتمل سمرکیمپ ورلڈ کپ2015ء کی تیاریوں کا حصہ ہے،کھلاڑیوں میں بابراعظم، اعزاز چیمہ، عمرامین اورسمیع اسلم شامل
-
پی ایچ ایف کا مالی بحران شدید، آفیشلز کو تنخواہ، کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے سے معذوری ،فنڈز کی کمی کی وجہ سے سب کو یومیہ اجرت پر کام کرنا ہوگا
-
لارڈز کرکٹ گراوٴنڈ کی 200 سالہ تقریبات، نمائشی میچ کیلئے ثناء میر بھی مدعو ،پاکستانی ویمنز ٹیم کی کپتان ورلڈ الیون میں شامل ہونیوالی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں
-
کنیریا کے ساتھ کھیلنے پر تین کرکٹرز کو کارروائی کا سامنا ،پاکستانی کرکٹرز فواد عالم، وہاب ریاض اور ناصرجمشید نے 11 سے 13 اپریل تک امریکہ کے شہر میں ہونے والے فرینڈ شپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ... مزید
-
مایہ ناز اسٹرائیکر لوئس سواریز کو بہترین کارکردگی پر سال 2014 کا بہترین فٹبالر قرار دے دیا گیا
-
اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کا گیارہ شہروں کا سفر کراچی سے شروع ہوگیا
-
افغانستان‘ دو مختلف حملوں میں 7 پولیس اہلکار اور دو مقامی رہنماؤں سمیت ‘ نو افراد ہلا ک جبکہ پانچ خود کش حملہ آور بھی ہلاک
-
برطانیہ،اسلام مخالف ٹویٹس کرنے والا کنزرویٹو پارٹی کا امیدوار دستبردار،ڈیوڈ بشپ کی مسلمانوں سے معذرت اور پارٹی سیاست چھوڑنے کا اعلان، میر ے نا منا سب بیا نا ت سے مسلما نو ں کے جذبا ت مجر وح ہوئے ... مزید
-
کولکتہ: ذہنی مریضہ نے پانچ سالہ بچے کا گلا گھوٹھنے کے بعد خود کشی کرلی
-
ایران کا فضائی دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ
-
وزیر اعظم بننے کے بعد غیرقانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کردونگا،نریندر مودی کی غیرقانونی بنگالی تارکین وطن کو تنبیہ
-
افغانستان لینڈ سلائیڈنگ سانحہ،صدر اوباما کا افغان ہم منصب حامد کرزئی کو ٹیلی فون ، واشنگٹن کی طرف سے امدادی کاموں میں مدد کے لیے اضافی امداد کی پیشکش کی
-
نائیجیریا: بوکو حرام نے سینکڑوں لڑکیوں کے اغواء کی ذمہ داری قبول کر لی
-
شام سے تعلق ، ملائشیا میں 11 مشتبہ دہشت گردوں سے تحقیقات،گرفتار افراد پرملائیشیا سے جنگجووٴں کو بھرتی کرکے شام بھیجنے کا الزام
-
برونائی داراسلام کے بادشاہ حسن البولکیہ کی جانب سے مملکت میں شریعت کے نفاذ کے اعلان کے بعد متعدد بین الاقوامی کاروباری اداروں اور ثقافتی تنظیموں کا ان کے معاشی بائیکاٹ کا اعلان
-
جاپان میں بچے کم بوڑھے زیادہ ہوگئے ،گزشتہ سال کے مقابلے میں جاپان کی آبادی میں دو لاکھ 84 ہزار افراد کی کمی ہوگئی ، جاپان کی آبادی میں پینسٹھ سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی شرح 25.6 فیصد ، 14 سے کم عمر کے ... مزید
-
کوئٹہ : ایف سی اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ ،10شدت پسند ہلاک ، 2گاڑیاں مکمل تباہ ،بلوچستان میں فراری کیمپ موجود ہیں، کالعدم تنظیمیں بلوچ ری پبلکن آرمی، بلوچ لبریشن آرمی، لشکر بلوچستان، بی ایل ایف، ... مزید
-
قطر کے المرقاب گروپ کا کراچی میں 2 کول پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ،مجموعی طور پر ان سے 1320میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی ،وزیراعظم آ ج دونوں منصوبوں کا افتتاح کریں گے
-
سنجاوی،زیارت میں نیشنل بینک میں تیرہ کروڑ روپے سے زائد کے خورد برد کا انکشاف ،خورد برد میں ملوث کیشیئر فرار، تحقیقات میں نیب اور ایف آئی اے سے مدد طلب
-
پی ٹی آئی کی موجودہ اتحادی حکومت میں غریب عوام کی بے کسی اور کمزوری انکی طاقت بن جائے گی،پرویز خٹک ، انہیں نہ صرف ہر جگہ انصاف ملے گا بلکہ انکے ساتھ کسی بھی ناانصافی کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا ... مزید
-
ملک میں گیس کی یومیہ پیداوار 4.75 ملین مکعب فٹ اور طلب 6 ملین مکعب فٹ ہے ، رواں سال گیس کی تلاش کے لیے 43لا ئسینس جاری کردیئے،شاہد خاقان عباسی
-
وزراء کے لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنیوالوں کو بجلی چور قراردینے کی پالیسی پر اظہار تشویش،احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے،حکومت الزامات لگا کر مظاہروں کو کچلنا چاہتی ہے،سیاسی و سماجی حلقے ،پالیسی ... مزید
-
پیپلزپارٹی نواز شریف کو نہیں بلکہ ملک میں جمہوری نظام کو بچانا چاہتی ہے‘ خورشید شاہ،ملک میں ایک عرصہ بعد جدوجہد کے بعد جمہوری نظام آیا ہے‘ بہتر ہے اسے انا کا نشانہ نہ بنائیں‘ حکومت حالات بہتر بنائے‘ ... مزید
-
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قیصر جمال کی رکنیت معطل ، الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی کی درخواست منظورکرتے ہوئے این اے 47میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیدیا
-
کراچی میں وکلاء کا ساتھی وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی،سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا ،کچھ وکلاء دیوار پھلانک کر اسمبلی احاطے میں بھی داخل،مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر احتجاج ... مزید
-
سمیرا ملک نااہلی کیس،وکیل کی تبدیلی کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری،مخدوم علی خان عدالتی معاون مقرر، نظر ثانی کی درخواست کی سماعت میں عدالتی اختیار محدود ہوتا ہے مگر کو اس کے حق سے محروم نہیں ... مزید
-
سینٹ کی پانی و بجلی کمیٹی کی ملک ہھر میں سٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر لانے کی سفارش، سارے صوبوں میں لوڈشیڈنگ‘ بجلی کی پیداوار اور ضرورت‘ سرکلر ڈیٹ اور ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے اعدادو شمارطلب کر ... مزید
-
سینٹ کی ہاؤسنگ و تعمیرات کمیٹی کا وزارت کی جانب سے کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے اور انہیں پس پشت ڈالنے پر برہمی کا اظہار، اسٹیٹ آفس کا ریکارڈ جلانے میں محکمہ کے حکام ملوث ہیں‘ معاملہ ایف ... مزید
-
لاہور سمیت پنجاب کے دس شہروں میں سہ روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا
-
پورے ملک میں غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ سمز پر پابندی عائد کی جائے،سندھ اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور
-
وفاقی اور سندھ حکومت میں بجلی کے معاملے پر کوئی تناؤ نہیں ہے،عرفان اللہ خان مروت ،وزیر اعظم سے منگل کو ملاقات میں انہیں گورنر سندھ کو طلاق دینے کا کہوں گا البتہ نئے گورنر سندھ کے لئے شیروانی سلوانے ... مزید
-
اسلام آباد‘ وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی کی طلب اور پیداوار کے غلط اعداد و شمار دے کر عوام کو ماموں بنانے کی کوشش ،نیشنل پاور کنٹرول سسٹم نے بھانڈا پھوڑ دیا‘ بجلی کی قلت 6957 میگاواٹ ہے
-
فیصل آباد، دو اوباش افرادکا سٹیج اداکارہ کے ساتھ گینگ ریپ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ملزمان کو تاحال گرفتار نہ کرسکی
-
نئے پولیوکیسز سامنے آنے پرعالمی ادرہ صحت نے پاکستان سمیت دنیاکے دس ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں، پولیوکا خاتمہ نہ کیاگیاتو پوری دنیا اس کی لپیٹ میں آجائیگی،پاکستان میں افغانستان اورنائیجریاسے ... مزید
-
کچھ عناصر طالبان کے ساتھ جنگ بندی سے خوش نہیں،وزیراعظم ، سکیورٹی کا مسئلہ نائن الیون سے چل رہا ہے،اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے حکومت، افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیاں قدم بڑھا رہی ہیں،اگرچہ پاکستان ... مزید
-
پاکستان نے1600 سے زائد امریکی گاڑیاں افغانستان لے جانے کی اجازت دیدی،ایف بی آر نے کسٹمز آرڈر جاری کر دیا،پاکستان نے افغانستان کونیٹوترسیل کیلئے فضائی راستے کی اجازت دیدی،پہلی پرواز پندرہ فوجی گاڑیاں ... مزید
-
وفاقی حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے انکار کردیا‘ حکومت نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا
-
بھارت کا مکروہ چہرہ‘ اترپردیش میں پاکستان مخالف نعرے نہ لگانے پر کشمیری طلباء پر تشدد، واقعے پر احتجاج ، ایک سو طلبا سامان سمیت ہاسٹل سے باہر نکل آئے، انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی،ہاسٹل میں خود ... مزید
-
وزیراعظم کی ہدایت پر لوڈ شیڈنگ کم سے کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ‘ عابد شیر علی،پنجاب میں نادہندگان کے خلاف کارروائی کررہے ہیں‘ میڈیا سے گفتگو
-
خیبر ایجنسی میں نیٹو کنٹینرز پر فائرنگ ،2 افراد جاں بحق ، دو زخمی،فائرنگ کے بعد ملزمان ایک کنٹینر کو آگ لگا کر فرار‘ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا
-
طالبان کو ملک میں مستقل امن میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیئے، پروفیسر ابراہیم،فائربندی اولین ترجیح ہے،کامیابی کیلئے کوشاں ہیں، اگر حکومت طالبان سے براہ راست مذاکرات کے دوران مستقل امن کا مطالبہ کرتی ... مزید
-
سوات، سیکورٹی فورسز او ر شدت پسندوں کے مابین جھڑپ دوسرے روز بھی جاری،سات شدت پسند ہلاک ،تین گرفتار ،ایک سیکورٹی اہلکار شہید
-
شاہین ائیرلائنزکے ذمہ 1ارب12کروڑ روپے کے بقایا جات واجب الادا ہیں،پی اے سی میں انکشاف ،کمیٹی نے واجبات کی وصولی تک ائیرلائن کی پروازیں روکنے کی ہدایت کردی،غریبوں کو دو وقت کی روٹی اور اسپرین بھی ... مزید
-
نیٹو سپلائی 28فروری 2014ء سے بحال ہے، زمینی راستوں سے نیٹو ، ایساف سمیت 51ممالک کو راہداری فراہم کی گئی ہے جس سے ملک کو خطیر ریونیو حاصل ہورہا ہے،سندھ سمیت ملک بھر میں آئندہ چار سالوں میں موٹروے کا جال ... مزید
-
آئین مستقل اور ایڈیشنل ججز میں تفریق نہیں رکھتا،سپریم کورٹ،ایڈیشنل جج کا تقرر صدر کرتا ہے مگر وہ اسے نکال نہیں سکتا ،نکالنے کا طریقہ 209ہی ہے،اٹارنی جنرل، مستقل جج ہی دراصل جج ہوتا ہے ورنہ جو مثال ... مزید
-
11مئی کوتحریک کے آغازپرچارٹردیں گے ،انصاف کے حصول تک تحریک جاری رہے گی ،عمران خان،ایسے انتخابات سے بہترہے کہ ملک میں بادشاہت قائم کرلیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
الطاف حسین سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، امید ہے ایم کیو ایم کارکنان کی بازیابی کے حوالے سے دھرنے نہیں دے گی، رحمان ملک، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو لڑوانے والی تیسری قوت اب ایم کیو ایم کو فورسز سے ... مزید
-
سندھ حکومت کی کارکردگی بہترین ہے ،یہ بات میں اعتماد سے کہتا ہوں،قائم علی شاہ، ترقیاتی فنڈز کے استعمال کے حوالے سے ہماری کارکردگی دیگر صوبوں سے بہتر ہے،وزیر اعلیٰ سندھ کا اسمبلی اجلاس میں رواں مالی ... مزید
-
کراچی ائیر پورٹ پر اسلام آباد جاتے ہوئے امریکی شہر کے سامان سے نائن ایم ایم پستول کی 15گولیاں اور میگزین برآمد،پولیس کے حوالے کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.