ایک سال میں گھی ، چاول اور تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی،کھلا گھی اور تیل 25 روپے فی کلو اور چاول کی قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوئی ، کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچ رہا ہے

جمعرات 20 اگست 2015 09:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اگست۔2015ء) ایک سال کے دوران عالمی مارکیٹ میں اجناس کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ سے مقامی صارفین کو بھی کچھ فائدہ پہنچ رہا ہے۔کھلا گھی و تیل 25 روپے جبکہ فی کلو چاول اس عرصے میں 20 روپے سستا ہوا ہے۔ 2014 جولائی میں کھلا گھی و تیل 170 روپے جبکہ مختلف برانڈڈ کوکنگ آئل کا ایک لیٹر کا پاؤچ200روپے تک بک رہا تھا۔

(جاری ہے)

خام پام آئل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کے باعث اب کھلا گھی و تیل ریٹیل سطح پر 145 جبکہ مختلف برانڈز کے ایک لیٹر تیل کی تھیلی 175 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

اسی طرح بینالاقوامیسطح چاول کے نرخ 12 فیصد سے زائد گراوٹ کا شکار ہوئے جس کا اثر مقامی مارکیٹوں پر بھی پڑا۔بازار میں ایک سال پہلے جو چاول 150 روپے کلو بک رہا تھا اب باآسانی 130 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے ، نان باسمتی میں بہتر کوالٹی کا چاول 100 روپے سے گھٹ کر 80 روپے فی کلومیں عوام خرید رہی ہے۔