ترکی:اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی، نئے انتخابات کا امکان

جمعرات 20 اگست 2015 09:13

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اگست۔2015ء)ترکی میں اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد نئے انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی ہے، وزیراعظم احمد داود اوغلو نے صدر طیب اردوان کو آگاہ کردیا۔

(جاری ہے)

ترکی میں حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی نے رواں سال جون میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی تھی، لیکن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک ماہ سے زائد طویل مذاکرات کے باوجود اتحادی حکومت کے قیام عمل میں نہ لایا جا سکا۔

ترک وزیراعظم احمدداوداوغلو نئی اتحادی حکومت تشکیل دینے میں ناکام رہے۔ انہوں نے صدررجب طیب اردوان سے ملاقات کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد ترکی میں نئے انتخابات کے انعقاد کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :