لاہورہائیکورٹ ، قصور جنسی سکینڈل کے ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم

جمعرات 20 اگست 2015 09:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اگست۔2015ء) لاہورہائیکورٹ نے قصور جنسی سکینڈل کے ملزمان کو ممکنہ طور پر پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

جسٹس انوار الحق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی قصورویڈیو سکینڈل میں ملوث ملزم تنزیل الرحمان کے بھائی شفیع الرحمان کی بیوہ سکینہ بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے اس کے شوہر کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔

خدشہ ہے کہ مقدمے کے دیگر ملزمان کو بھی پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا جائے گا۔ ملزمان کو جان کا تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے کیونکہ آئین کے تحت ماورائے عدالت قتل کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقتول شفیع الرحمن کے قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا جائے اور دیگر ملزمان کی جان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔