اٹک ، موسم کی خرابی کا بہانہ یامختلف کالعدم تنظیموں کی دھمکیاں، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا شادی خان کا دورہ منسوخ

جمعرات 20 اگست 2015 09:22

اٹک ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اگست۔2015ء ) موسم کی خرابی کا بہانہ یامختلف کالعدم تنظیموں کی دھمکیاں، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا گاؤں شادی خان کا دورہ منسوخ ہو گیا معلوم ہوا ہے کہ ان کے ہیلی کاپٹر نے اسلام آباد سے گاؤں شادی خان کیلئے لینڈنگ کی تو راستہ میں موسم خراب ہونے کے سبب انہیں مارگلہ کی پہاڑیوں سے واپس اسلام آباد جانا پڑا اور اس طرح ان کا دورہ منسوخ ہو گیا دورہ کی منسوخی کی تفصیلات مرکزی رہنما پی ٹی آئی ملک امین اسلم نے بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان جلد ہی گاؤں شادی خان کا دورہ کریں گے ، ملک امین اسلم نے کہا کہ وہ حادثہ کے بعد پونے 11 بجے یہاں پہنچ گئے تھے ریسکیو آپریشن جو کیا گیا وہ ناکام تھا 4 گھنٹے تک لینٹر توڑنے کیلئے کٹر دستیاب نہیں تھا ملبے تلے لوگوں کے چلانے کی آوازیں ، آہیں اور سسکیاں سنائی دے رہی تھیں لوگ اپنے ہاتھوں سے کام کر رہے تھے جدید مشینری شام کو پہنچی حکومت کہیں نظر نہیں آئی اس بات کی انکوائری ہونی چاہیے کہ اتنا بڑا شخص حادثہ کا شکار ہو گیا اور ریسکیو ڈیلو آپریشن نہ ہونے کے برابر تھا