نئی جاسوسی حکمت عملی ،اسرائیل نے انسداد سرنگوں کیلئے تکنیکی تجربات شروع کردیئے

جمعرات 20 اگست 2015 09:17

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اگست۔2015ء) اسرائیل نے انسداد دہشت سرنگوں کیلئے نئی جاسوسی تکنیکوں کے تجربات شروع کردیئے۔ ملکی میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی علاقے میں سرنگوں کی جاسوسی اور ان کے انسدادکیلئے درجنوں نئی تکنیکوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل ان اقدامات میں غیر ملکی ماہرین ارضیات کی بھی معاونت لے رہاہے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد حماس اور دیگر فلسطینی عسکریت پسندوں کو اسرائیل کے خلاف زیر زمین راستوں کی سہولت سے محروم کرنا ہے ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ذرائع نے اس حوالے سے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :