اپیکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم آ ج کراچی جائیں گے، اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی شرکت کا بھی امکان

جمعرات 20 اگست 2015 09:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس آ ج جمعرات کو طلب کر لیا ہے جس میں وزیراعظم محمد نواز شریف بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

قائم علی شاہ نے کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر پیش رفت رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کر دی ہے جس پر محکمہ داخلہ نے آئی جی سے ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ مانگ لی ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی شرکت کا بھی امکان ہے۔