آزاد کشمیر سینئر وزیر کے بیٹے کی 20 لاکھ روپے ما لیت کی گھڑی چوری

جمعرات 20 اگست 2015 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اگست۔2015ء) آزاد کشمیر سینئر وزیر کے بیٹے کی 20 لاکھ روپے کی گھڑی چوری ہو گئی ۔ سینئر وزیر چودھری یاسین کے بیٹے عامر یاسین ایف الیون ون میں علی مارکیٹ میں نماز کی ادائیگی کے لئے گیا اس دوران ایک نامعلوم پٹھان آیا اور کہنے لگا کہ آپ کے کپڑوں پر گند لگا ہوا ہے اسے صاف کر لیں ۔ مدعی نے قمیض اتار کر صاف کی اور اپنی بیس لاکھ مالیت کی گھڑی اور موبائل جیب میں رکھ کر قمیض ایک طرف رکھ دی اور وضو کیا ۔

اس دوران نامعلوم شخص قمیض سے گھڑی موبائل اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے لے گیا ۔ واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چودھری یاسین کے بیٹے کی 20 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی ، موبائل اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سینئر وزیر چودھری یاسین کے بیٹے عامر یاسین ایف الیون ون میں علی مارکیٹ میں نماز کی ادائیگی کے لئے گیا اس دوران ایک نامعلوم پٹھان آیا اور کہنے لگا کہ آپ کے کپڑوں پر گند لگا ہوا ہے اسے صاف کر لیں ۔

مدعی نے قمیض اتار کر اپنی 20 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی اور موبائل جیب میں رکھ کر قمیض ایک طرف رکھ دی اور وضو کیا اسی دوران نامعلوم شخص قمیض سے گھڑی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے لے گیا ۔ واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :