پرامیدی اورنا امیدی کی وجہ موروثی بھی ہوسکتی ہے، تحقیق

پیر 5 اکتوبر 2015 09:10

ٹورانٹو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2015ء)طبی ماہرین کے مطابق اداسی اور مایوسی کا تعلق موروثی ہوسکتا ہے یعنی اس کی وجہ ہمارے ڈی این اے میں لکھی ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جن افراد کے جسم مخصوص جین میں قدرے طویل ہوتے ہیں وہ خوشی فراہم کرنے والے ہارمون ’ سیروٹونن‘ کو کنٹرول کرکے ان کی پیداوار کم یا ذیادہ کرتے ہیں اور ایسے لوگ تصویر کا مثبت رخ دیکھتے ہیں جب کہ جن لوگوں کے جین کے ابھار چھوٹے ہوتے ہیں وہ چیزوں کے منفی پہلووٴں پر ذیادہ توجہ دیتے ہیں۔ ذیادہ خطرناک امر یہ ہے کہ اس کا اثر زندگی کے معمولات اور خود ا?پ کی عمر پر بھی ہوتا ہے اور یہ کم عمری کی وجہ بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔