اسلام آباد،تھانہ کوہسار کی حدود میں رینجر اہلکار نے خود کشی کر لی

پیر 5 اکتوبر 2015 08:44

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2015ء)تھانہ کوہسار کی حدود میں رینجر اہلکار نے اپنے آپ کو گولی مار کر خود کشی کر لی ،موقع پر جاں بحق۔

(جاری ہے)

اتوار کو سپاہی محمد شبیر نے دوران ڈیوٹی نامعلوم وجوہات پر اپنے سر پر گولی مار کر خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔تھانہ کوہسار کے مطابق کہ رینجر اطلاعات جو فراہم کی گئی ہیں تو اس پر کارروائی کی گئی تاہم مزید تفصیل انکے پاس نہیں ہے ۔ذرائع کے مطابق محمد شبیر نارووال کے رہائشی تھے اور یہاں رینجر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :