ٹی ٹوئنٹی 2015 ٹورنامنٹ میں لاہور کی طرف سے ٹیم میں شامل احمد شہزاد نے ڈسپلن کی خلاف ورزی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، شاہد آفریدی کے سامنے کرکٹ بورڈ بالکل بے بس ، پی سی بی حکام ان کے کسی معاملے پر کوئی ایکشن لینے کی پوزیشن میں نہیں

پیر 5 اکتوبر 2015 08:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2015ء) ٹی ٹوئنٹی 2015 ٹورنامنٹ میں لاہور کی طرف سے ٹیم میں شامل احمد شہزاد نے ڈسلپن کی خلاف ورزی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ شاہد آفریدی کے سامنے کرکٹ بورڈ بالکل بے بس ہے اور پی سی بی حکام ان کے کسی معاملے پر کوئی ایکشن لینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2015 میں سٹار کرکٹرز کی من مانیاں بھی کرکٹ حلقوں میں زبان زد عام ہیں گزشتہ ماہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں لاہور وائٹس کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور شکست کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں جس میں سٹار اوپنر احمد شہزاد نے ڈسپلن کی خلاف ورزی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ اظہر علی بھی ٹیم کو کنٹرول کرنے میں بری طرہ ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں لاہور وائٹس کی شکست کے حوالے سے انکشافات سامنے آئے ہیں لاہور کی ٹیموں کی شکست کے بعد لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد نے پی سی بی کے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد جو صورت حال سامنے آئی وہ کسی بھی طرح سے حوصلہ افزا نہیں ہے جبکہ ٹیم کے کپتان اظہر علی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بطور کپتان کھلاڑیوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی اور ان کے دست راست احمد شہزاد کی انتہائی ناقص کارکردگی اس بات کی عکاس ہے کہ یہ کھلاڑ(ی اپنی کارکردگی نہیں بلکہ لابنگ کی وجہ سے ٹیم میں شامل ہوتے ہیں گزشتہ دو سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ شاہد آفریدی کے سامنے کرکٹ بورڈ بالکل بے بس ہے اور بورڈ حکام ان کے کسی معاملے پر کوئی ایکشن لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے احمد شہزاد کی کارکردگی سے زیادہ دوسرے معاملات میں پڑے دکھائی دیتے ہیں ۔