لاہور، ٹریفک وارڈن نے خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

پیر 5 اکتوبر 2015 08:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2015ء) لاہورمیں ٹریفک وارڈن نے خاتون کومبینہ طور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا بالوں سے پکڑ کر سڑک کرگرایا اورتھپڑوں کی بارش کردی۔مزنگ چونگی کے علاقے میں ٹریفک وارڈن ندیم کی نسرین نامی خاتون کے ساتھ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر تلخ کلامی ہوئی۔

(جاری ہے)

جس پروارڈن نے تعیش میں آکر خاتون کو بالوں سے پکڑا اورسڑک پرگرا کرتھپڑ برسادیئے۔ راہگیروں نے خاتون کی ٹریفک وارڈن سے جان چھڑائی۔ ٹریفک وارڈن کی طرف سے خاتون پر تشدد کیخلاف اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے اورقرطبہ چوک میں فیروز پورروڈ بند کرکے شدید احتجاج کیا جس سے ٹریفک بھی کچھ دیر معطل رہی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سی ٹی او ٹریفک وارڈن کی غنڈہ گردی کا نوٹس لیا جائے بعد ازاں مظاہرین منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :