میڈیاسے درخواست ہے کہ دہشتگردوں کے پیغام نشرنہ کریں ،آئی ایس پی آر، ویڈیو میں دہشتگردوں کے ہاتھوں مار نے جانے والا شخص خفیہ ادارے کا افسر نہیں تھا ،میڈیا کا دعوی غلط ہے

منگل 6 اکتوبر 2015 08:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2015ء)آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ میڈیاسے درخواست ہے کہ دہشتگردوں کے پیغام نشرنہ کریں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ دہشتگردوں نے ایک شخص کومارنے کی ویڈیوجاری کی تھی ،اس میں میڈیانے دعویٰ کیاتھاکہ ہلاک شدہ شخص خفیہ ادارے کے افسرہیں ،وہ ویڈیوملکی اورغیرملکی میڈیاپرنشرکی گئی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق اس ویڈیوکی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ میڈیاسے درخواست ہے کہ دہشتگردوں کے پیغام میڈیاپرنشرکرنے سے گریزکیاجائے