روس فضائی حدود کی خلاف ورزی سے باز رہے، انقرہ کا انتباہ

منگل 6 اکتوبر 2015 08:46

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2015ء)ترکی نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر احتجاج کرنے کے لیے روسی سفارت کار کو طلب کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی جنگی طیارے شامی سرحد کے قریب ترکی کی حدود میں داخل ہوئے تھے،جس کے رد عمل میں ترک وزارت خارجہ نے روسی سفیر کو وزارت خارجہ بلا کر کہا کہ مستقبل میں اس طرح کوئی خلاف ورزی نہ ہو اور احتیاط برتی جائے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا گیا ہے کہ روسی طیارے گزشتہ اختتام ہفتہ پر ترکی کے صوبے ہاتے کے شہر ’یولاداگی‘ میں داخل ہوئے تھے۔ ہفتے کو رونما ہونے والے اس واقعے کے بعد ترکی نے فوراً ہی اپنے دو ایف سولہ طیارے فضا میں روانہ کر دیے اور اْن کی مداخلت کے بعد روسی طیاروں کو دوبارہ شامی حدود میں داخل ہونے پر مجبور کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :