جرمنی کی اسلامائزیشن کا کوئی خطرہ نہیں، جرمن کلیسائی رہنما

منگل 6 اکتوبر 2015 08:46

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2015ء)جرمنی میں پروٹسٹنٹ کلیسا کی قومی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ مہاجرین کے بحران کی وجہ سے جرمنی کی اسلامائزیشن کا کوئی خطرہ نہیں اور لاکھوں نئے تارکین وطن کی آمد سے ملک کے مذہبی منظر نامے میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن پروٹسٹنٹ چرچ کونسل کے سربراہ ہائنرش بیڈفورڈ شٹروہم نے گزشتہ روز کہاہے کہ، ”جرمنی میں اس وقت مسیحی باشندوں کی تعداد 50 ملین کے قریب ہے اور اس کے مقابلے میں مسلمانوں کی مجموعی آبادی صرف تین سے چار ملین تک ہے۔

“جرمن پروٹسٹنٹ چرچ کونسل کے سربراہ نے مزید کہا، ”ان حالات میں مستقبل قریب میں جرمن کی اسلامائزیشن کے ممکنہ خطرات کا اظہار ایسے خدشات ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے

متعلقہ عنوان :