اسرائیلی وزیراعظم حواس باختہ، فلسطینیوں کے خلاف تاحیات جنگ کا اعلان کر دیا

منگل 6 اکتوبر 2015 08:50

مقبوضہ بیت المقدس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2015ء )اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے یہودی آباد کاروں پر قاتلانہ حملوں میں ملوث فلسطینیوں کو "دہشت گرد" قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب فلسطینیوں کے خلاف تاحیات جنگ ہوگی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے یہودی آبادکاروں کے قاتل فلسطینی مزاحمت کاروں کے مکانات مسمار کرنے سمیت کئی دوسرے سخت اقدامات کی ہدایت کی۔

قابض اسرائیلی حکام نے فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ کی حدود میں نماز پڑھنے سے روک د یااجلاس میں داخلی سلامتی کے وزیر ایلی یچائی اور وزیردفاع موشے یعلون سمیت کئی دوسرے عہدیدار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پولیس اور فوج کو ہدایت کی کہ وہ فلسطینی مزاحمت کاروں اور یہودیوں کے قتل میں ملوث فلسطینیوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقبوضہ بیت_المقدس اور مغربی_کنارے میں مشتبہ فلسطینیوں کی گرفتاری اور انہیں انتظامی حراست میں لینے کے واقعات میں تیزی لائی جائے گی۔

نیز مسجد_اقصیٰ میں یہودیوں کے خلاف مزاحمت کرنے والے فلسطینیوں کو بھی سخت ترین پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔قبل ازیں اسرائیلی پولیس نے ہفتے کی شام چاقو سے حملے میں دو یہودیوں کی ہلاکت کے بعد پرانے بیت المقدس شہر کو فلسطینیوں کی آمد ورفت کے لیے بند کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :