ہسپتالوں کو خود مختار بنا ر ہے ہیں ، نجکاری نہیں کررہے ، پی آئی اے کی مینجمنٹ دیدیں ٹھیک کردونگا ، پرویز خٹک

بدھ 10 فروری 2016 10:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ہسپتالوں کو خود مختار بنا رہی ہے ، نجکاری نہیں کررہی ۔ پی آئی اے کی مینجمنٹ دیدیں ٹھیک کردونگا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارے بنانا مشکل کام ہوگا سمجھنا آسان کام ہے وفاقی حکومت اداروں کو چلائے بہتر مینجمنٹ کرے پی آئی اے اور ریلوے کو نہیں بیچنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم ہسپتالوں کو خود مختار بنا رہے ہیں بیچ نہیں رہے ہسپتالوں کو فنڈز حکومت دے گی ہسپتالوں کی حالت بہتر کرنا چاہتے ہیں نوے فیصد ڈاکٹر اور ملازمین سروسز ایکٹ کے حق میں ہیں وفاقی حکومت کے لازمی سروسز ایکٹ کیخلاف نہیں پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہو نی چاہیے انہوں نے کہا کہ ایک پرائیویٹ کمپنی ایئر لائن کو چلا سکتی ہے تو حکومت کیوں نہیں چلا سکتی خود مختار بورڈ بنایا جائے تو پی آئی اے ٹھیک ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ اگر پی آئی اے کی مینجمنٹ ہمارے حوالے کردی جائے تو بہتر کردینگے