ڈی جی انٹیلی جنس ایف بی آر تبدیل، ٹیکس چور بڑی مچھلیوں کی فائلیں کھل گئیں، خواجہ تنویر نے عہدہ سنبھالتے ہی ٹیکس چوری میں ملوث بڑی مچھلیوں کی فائلیں کھولنے کی ہدایت کردی،ذرائع

بدھ 10 فروری 2016 10:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10فروری۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن فیڈرل بورڈ آف ریونیو تنویر احمد کی تعیناتی سے ٹیکس چوری میں ملوث بڑی مچھلیوں کی فائلیں دوبارہ کھل گئیں۔ سابقہ ڈی جی ہارون ترین کو ٹیکس چوری میں ملوث بڑی مچھلیوں کے خلاف کارروائی میں ناکامی پر ہٹایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی جی انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن خواجہ تنویر احمد نے عہدہ سنبھالتے ہی ٹیکس چوری میں ملوث بڑی مچھلیوں کی فائلیں کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس چوری میں کسی شخص سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ خواجہ آصف تنویر احمد نے یہ ہدایات چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد جاری کی ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر ٹیکس چوری میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کرکے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین ایف بی آر نثار محمد کے آنے کے بعد ایف بی آرمیں وسیع پیمانے پر تقرری و تبادلے کیے ہیں اس کا مقصد ٹیکس ریونیو میں اضافہ کرنا ہے اور سابقہ ڈی جی انوسٹی گیشن کی تبدیلی بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :