ایرانی فوج نے عراق کی سرحد پر 12 کرد شہری قتل کردیے

جھڑپوں میں پاسداران انقلاب کے متعدد اہلکار زخمی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 10:32

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2016ء)ایرانی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے عراق کی سرحد سے متصل شہر کرمنشاہ میں ایک کارروائی کے دوران 12 کرد شہری ہلاک کردیے۔ جھڑپوں میں پاسداران انقلاب کے تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

گیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل محمد باکبور نے کہا ہے کہ یہ کارروائی ثلاث باباجانی کے مقام پر اس وقت کی گئی جب سرحد پار سے کرد جنگجووٴں کا ایک گروپ ایران میں داخل ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ فورسز کی کارروائی کے دوران بارہ کرد جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ ایرانی فوجی عہدیدار نے تمام متقولین کو دہشت گرد قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :