خیبرپختونخوا اور چین کے مابین تین نئے معاہدوں پر جون سے پہلے دستخط ہوجائیں گے،پرویز خٹک
ہفتہ 7 جنوری 2017 12:11
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7جنوری۔2017ء)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے انکشاف کیاہے کہ خیبرپختونخوا اور چین کے مابین تین نئے معاہدوں پر جون سے پہلے دستخط ہوجائیں گے۔ اور جون سے ان نئے اہم منصوبوں پر کام شروع ہوجائے گا۔ خیبرپختونخوا میں چینی سرمایہ کار بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے ۔ تین بڑ ے منصوبوں میں گللگت دیر چترال روڈ سترہ سو میگا واٹ بجلی کے منصوبوں اور پانچ اضلاع کے درمیان فاسٹ ریلوئے ٹریک منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا۔
علاوہ ازیں اور چینی صنعت کاروں کا ایک بڑا گروپ خیبرپختونخوا میں مختلف منصوبوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔ سی پیک منصوبہ سے بھی خیبرپختونخوا کواس کا حق ملے گا۔ پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت زبانی کلامی وعدوں پر یقین نہیں رکھتی۔(جاری ہے)
مخالفین کے پاس کہنے کو کچھ نہیں اس لیے وہ ہمیشہ میڈیا میں ان رہنے کے لیے پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت کے خلاف بے پرکیاں اڑاتے ہیں۔
پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح اداروں سے سیاسی مداخلت کاخاتمہ ، تعلیم صحت اور بنیادی مسائل کاحل اور غریب عوام کا عزت نفس بحال کرکے صوبے میں انصاف کا بول بالا کرنا ہے۔ وہ کاہی نظامپور میں ایک بڑے عوامی جلسے سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سابق ناظم شاد محمد خٹک نے اپنے پورے خاندان سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر پی ٹی ائی میں شمولیت کااعلان کیا۔ تقریب کی صدارت شاد محمد خٹک نے کی۔ اس موقع پر سابق ناظم شاد محمد خٹک ممبر ضلع کونسل حاجی امین زادہ، پی ٹی ائی کے جنرل سیکرٹری احسان خٹک، ایم پی اے ادریس خٹک، ضلع ناظم لیاقت خان خٹک نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ تحصیل ناظم جہانگیرہ صادق خان خٹک،ضلع نائب ناظم اشفاق احمد خان ، جان مست خان بھی موجود تھے ۔ پرویز خان خٹک نے شاد محمد خٹک کو پی ٹی ائی کی ٹوپی پہنائی اور ان کا پارٹی میں خیر مقدم کیا۔ او رکہا کہ پی ٹی ائی میں ان کوبھر پور عزت ملے گی۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ پی ٹی ائی کے چیرمین عمران خان اپنے منشور میں کیے گئے وعدوں پر من وعن عمل کرانے کے لیے ہماری بھر پور سرپرستی اور رہنمائی کررہے ہیں۔ کیونکہ پی ٹی ائی کانصب العین کرپشن اور کمیشن کے خلاف بھر پور جہاد ہے۔ کیونکہ کب تک اس ملک میں لوٹ مار کی سیاست ہوتی رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ مخصوص حکمران ٹولے نے ہمیشہ غریب عوام کااستحصال کیا سابقہ حکمرانوں نے لوٹ مار کے سارے ریکارڈ توڑے تقرریوں اور تبادلوں پر قیمیں وصول کرتے رہے ۔ پی ٹی ائی کی حکومت نے نظام کی تبدیلی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے تقرریوں اور تبادلے میرٹ پر کردئیے۔ اور کرپشن اور کمیشن کے خلاف صوبہ بھر میں تحریک شروع کی۔ انھوں نے کہا کہ جب میں کرپشن نہیں کرتا اور نہ کمیشن لیتا ہوں تو کسی کو بھی یہ جرت نہیں ہوسکتی ہے کہ وہ پی ٹی ائی کی پالیسی کو چیلنج کرے۔ اور کرپشن اور کمیشن میں ملوث ہوں۔انھوں نے کہا کہ عوام ہمارے اصلاحی پروگرام میں ہمار ا ساتھ دیں انھوں نے کہاکہ ہماری سیاست یہ نہیں کہ اگر ہم حکومت میں ہوں تو عوام سے رابطہ رکھیں میں نے ہمیشہ عوام کے ساتھ ہر دور میں نزدیکی رابطہ رکھا۔کیونکہ میں عوام میں سے ہوں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے میں سترہ سو میگا واٹ بجلی سی پیک کا حصہ بن چکا ہے۔ جس کے لیے چینی سرمایہ کار بہت جلد ارہے ہیں۔ اور 2018 سے ان اہم منصوبوں پر عملی طور پر کام شروع ہوجائے گا۔انھوں نے کہا کہ بیجنگ میں میری چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں جو اگلے ماہ خیبرپختونخوا ارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں نے صوبے میں بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔اوریہ سرمایہ کاری صنعتوں انفراسٹکچر ،روڈ کمیونیکیشن، ٹور از م اور مختلف قدرتی وسائل میں ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ ایک سال کا منصوبہ نہیں یہ 2030 میں مکمل ہوگا۔ اور یہ سرمایہ کاری 46 ارب ڈالر سے تجاوز کرکے 70 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے جو مزید بڑھتے ہوئے تین سو ارب ڈالر تک پہنچے گی۔ جو صوبہ بہتر منصوبے دے گا۔ وہاں پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ہوگی۔انھوں نے کہا کہ تمام سرمایہ دار فائدے کے لئے سرمایہ کرتے ہیں۔ اگر ہم نے بہترین پروگرام پیش کیا ۔ تو ہم اس سے کہیں زیادہ سرمایہ کاری صوبے میں لاسکتے ہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہم گزشتہ ایک برس سے سی پیک کے تناظر میں تیاریاں کررہے ہیں اور فیزیبلیٹی رپوٹ تیار کر ر ہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمارے صوبے کو قدرتی وسائل معدنیات سے نواز ا ہے۔ ہمارے صوبے میں پانی سے سستی بجلی بنانے کے منصوبوں سمیت سیاحت کی صنعت میں بہت زیادہ مواقع ہیں۔ ہمارے ہاں لیبر سستی ہے۔ افغانستان وسط ایشیاء کی مارکیٹ ہے اس لیے صنعتوں میں بہت بڑی سرمایہ کاری کاامکان ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ میری ترجیحات بالکل واضح ہیں کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کے ادارے مستحکم ہوں عوام کو معیاری تعلیم اور صحت ان کی دہلیز پر مہیاہوں۔ پولیس سمیت تمام اداروں سے سیاسی مداخلت کاخاتمہ ہو۔ اور انصاف پر مبنی معاشرہ قائم ہو۔ صوبے سے کرپشن کاخاتمہ ہو۔ سابقہ حکومتوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ اور اداروں کوتباہ حال کردیا۔ یہ واحد پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت ہے جو عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دے رہی ہے۔ اس میں ہم یہ دعویٰ تو نہیں کرتے کہ ہمارے حکومت نے سو فیصد ہدف حاصل کرلیا ہے مگر کافی حد تک بہتری اچکی ہے۔ اور خود عوام محسوس کررہے ہیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے چینی سرمایہ کاروں اور وفاقی حکومت کو سی پیک میں پہلا انڈسٹریل پارک بنانے کے لیے حطار کرنل شیر انٹر چینج کے قریب دس ہزار کنال اراضی پر محیط زمین رسالپور انڈسٹریل اسٹیٹ اور ڈی ائی خان ان کے سامنے پیش کردئیے ہیں وہ جو زیادہ مناسب سمجھیں گے اسی جگہ پر انڈسٹریل پارک تعمیر کریں گے۔ کیونکہ یہ ان کی مرضی پر ہوگا جو سرمایہ لگا رہے ہیں۔یہ ہمارے بس کی بات نہیں۔ دریں اثنا پرویز خان خٹک ناظم پور گئے جہاں پر انھوں نے ممبر ضلع کونسل ذوالفقار خٹک کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع ناظم لیاقت خان خٹک، ایم پی اے ادریس خٹک تحصیل ناظم جہانگیرہ صادق خان خٹک، تحصیل نائب ناظم حمید اللہ خٹک اور ضلع نائب ناظم اشفاق احمد خان نے بھی شرکت کی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 7 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
پاکستان نے بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کے حوالے کردیئے
-
پاناما کیس :مریم نواز نے تمام الزامات مسترد کر دیئے
-
فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہوگئی،274دہشتگردوں کو2سال میں سزائیں سنائی گئیں
-
آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،خطے کی سکیورٹی صورت حال سمیت اہم امور پر گفتگو
-
عالمی برادری کو دہشت گردی کیخلاف پاکستانی موقف کو سیاق وسباق کے ساتھ سننے اور سمجھنے کی ضرورت ہے،چوہدری نثار علی خان
-
خیبرپختونخوا اور چین کے مابین تین نئے معاہدوں پر جون سے پہلے دستخط ہوجائیں گے،پرویز خٹک
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس
-
موجودہ دور حکومت میں یومیہ ایک ارب بیس کروڑ روپے کے نوٹ چھاپے گئے، اسٹیٹ بینک
-
ایم کیو ایم لندن رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی کے بھائی منصورعلی کو رہا کردیا گیا
-
ایڈیشنل سیشن جج کے گھر میں تشدد کا نشانہ بننے والی طیبہ صلح کے بعد پر اسرار طور پر غائب ہوگئی ،میڈیکل بورڈبچی کی راہ تکتا رہا،پولیس بھی تلاش کرتی رہی
-
شہباز شریف کی نجی اسپتال میں مولانا فضل الرحمٰن کی عیادت
-
آج جنہیں دہشتگرد کہا جاتا ہے ایک وقت میں ان کی رسائی وائٹ ہاؤس تک تھی ، خواجہ آصف
-
برازیل کی ایک جیل میں ہنگامی آرائی، 33 قیدی ہلاک
-
نیپال میں اپوزیشن کا مظاہرہ
-
خالد مشعل اور’فتح‘رہ نما کے درمیان ملاقات،قومی مفاہمت پر بات چیت
-
امریکی ایوان نمائندگان : اسرائیل مخالف سلامتی کونسل کی قرارداد کی مذمت
-
سلمان خان اوم پوری کی آخری خواہش پوری نہ کرسکے
-
”ضرورت برائے طاقتور خواتین“ اسرائیلی خفیہ ادارے موساد نے پہلی بار خواتین کے لیے مخصوص بھرتی مہم کا آغازکردیا
-
مودی جس تھالی میں کھاتا ہے اسی میں چھید کرتا ہے ،پرناب مکھر جی ریاست اور ملک کو بچانا ہے تو مودی سرکار کو گھر بھیج کر قومی حکومت قائم کر دی جائے،وزیراعلیٰ بنگال
-
شام سے روسی عسکری انخلاء شروع ہوگیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی کار ساز کمپنی کو دھمکی
-
کراچی، 7منٹ میں دہشت گردی کے2واقعات
-
وفاقی تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر وزیر داخلہ کا ایکشن، منظم مہم چلانے کا ا علان
-
سیالکوٹ :انجمن صرافہ ایسوسی ایشن نے ایمانداری نہ دکھا نے پر ایک صراف کی رکنیت معطل کردی،مکمل بائیکاٹ کردیا
-
لاہور،نواب ٹاؤن سے اغواء کمسن بہن بھائی کے کیس کا ڈراپ سین
-
پی آئی اے شدید مالی بحران کا شکار ،ملازمین کو آدھی تنخواہ جاری کرنے کے فوری بعد روک لی گئی
-
تشددکاشکار طیبہ کا والدہونے کاچوتھادعویداربھی سامنے آگیا
-
سندھ یونیورسٹی ہاسٹل میں خود کشی کرنے والی طالبہ سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار
-
پاک فوج میں کیپٹن اور میجر ڈاکٹر طور شمولیت کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے،آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹر پنو عاقل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.