سنیگال کی فوج گیمبیا میں داخلے کے لیے تیار

انتخابات میں شکست کے باوجود صدر یحییٰ جامع نے اقتدار چھوڑنے سے انکار کر دیا

جمعہ 20 جنوری 2017 10:46

گیبون(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2017ء)گیمبیا کے صدر یحییٰ جامع کی جانب سے الٹی میٹم رد کر دیے جانے کے بعد سینیگال کی فوج گیمبیا میں داخلے کے تیار ہے۔ انتخابات میں شکست کے باوجود صدر یحییٰ جامع نے اقتدار چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پر افریقی یونین کی جانب سے الٹی میٹم دیا گیا تھا کہ وہ نصف شب تک اقتدار سے الگ ہو جائیں، یا پھر فوجی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔

گیمبیا کے فوجی سربراہ نے کہا ہے کہ اگر سینیگال کی فوج ملک میں داخل ہوئی، تو اسے نہیں روکا جائے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ طویل عرصے سے گیمبیا پر حکومت کرنے والے صدر جامع کے اقتدار کی مدت گزشتہ نصف شب کو ختم ہو چکی ہے، تاہم انہوں نے ملک میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر کے اپنے عہدہ صدارت کو مزید تین ماہ تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :