ڈونلڈ ٹرمپ کا میڈیا پر ’غلط رپورٹنگ‘ کا الزام

پیر 23 جنوری 2017 10:46

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2017ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا پر غلط رپورٹنگ کا الزام لگایا ہے۔معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ کے نئے صدر نے یہ الزام اپنے افتتاحی پروگرام کے دوران شریک ہونے والے لوگوں کی تعداد کے حوالے سے لگایا ہے۔انھوں نے کہا کہ تصاویری شواہد کے برخلاف جب وہ امریکی کیپیٹل ہل سے خطاب کر رہے تھے تو بھیڑ واشنگٹن کی یادگار عمارت تک پہنچ چکی تھی۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاوٴس میں ان کے پریس سیکریٹری نے بعد میں بتایا کہ ’کسی بھی افتتاح کے دوران سامعین کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔‘انھوں نے کہا کہ ٹی وی فوٹیج اور تصاویر میں ان کے افتتاح کی غلط تصویر پیش کی گئی ہے۔انھوں نے میڈیا کی جانب سے اس موقعے پر ڈھائی لاکھ افراد کی موجودگی کی رپورٹنگ کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمعے کو وہاں تقریبا ساڑھے سات لاکھ افراد تھے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھیڑ واشنگٹن کی یادگار عمارت تک پہنچ چکی تھی لیکن اس دن کے فضائی نظارے سے ان کے اس دعوے کی تردید ہوتی ہے۔بعد میں وائٹ ہاوٴس کے پریس سیکرریٹری شان سپائسر نے میڈیا کے نمائندوں کو تقریب کے دوران وسیع خالی سیٹیں دکھانے کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :