وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو 147میگا وٹ پترینڈ ہائیڈرو پراجیکٹ اور لوہار گلی ٹنل کے بارہ میں بریفنگ

منگل 21 فروری 2017 22:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ فروری ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات حسن اقبال کو منگل کے روز یہاں 147میگا وٹ پترینڈ ہائیڈرو پراجیکٹ اور لوہار گلی ٹنل کے بارہ میں بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آزادکشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق،وزیر خزانہ ومنصوبہ بندی ڈاکٹر نجیب نقی،وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز ،وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ ،سیکرٹری برقیات فیاض علی عباسی، سیکرٹری ورکس طارق محمود،سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات خواجہ احسن اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات خواجہ احسن نے کہا کہ پترینڈ ہائیڈور پراجیکٹ آئی پی پی کے تحت بننے والا ایک کامیاب منصبوبہ ہے جسے بروقت مکمل کیا گیا ہے اس منصوبہ کو ماڈل بنا کر اس طرز پر ملک بھی میں منصوبہ جات شروع کیے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ہائیڈرل منصوبہ جات کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔وفاقی وزیر نے لوہار گلی ٹنل کے بارہ میں تفصیلی بریفنگ لی اور اس منصوبہ کی وفاقی سطح سے منظوری کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :