افغانستان ، امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 12جنگجو ہلاک

شدت پسندوںکی گاڑی کو ضلع آچن کے علاقے باندر میں نشانہ بنایا گیا ،حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ،صوبائی حکام

منگل 21 فروری 2017 16:40

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ فروری ء)افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہا ر میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 12جنگجو ہلاک ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق صوبائی پولیس کمانڈنٹ نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈرون حملہ غیر ملکی فورسز کی جانب سے ضلع آچن میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شدت پسندوں کو باندر کے علاقے میں ایک گاڑی میں سفر کرتے ہوئے نشانہ بنایا گیا ۔حملے میں شدت پسندوں کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونیوالے تمام شدت پسند غیر ملکی تھے ۔حملے میں مقامی شہریوں کا کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔یاد رہے کہ افغان اور امریکی فورسز صوبے میں داعش کو مسلسل نشانہ بنارہی ہیں۔