آپریشن ردالفساد پر مؤثر عملدرآمد کے ذریعے دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کر رہے ہیں

گذشتہ چار سال کے دوران دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کی بدولت امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے وزیراعظم محمد نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 25 جون 2017 20:30

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ردالفساد پر مؤثر عملدرآمد کے ذریعے دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کر رہے ہیں، گذشتہ چار سال کے دوران دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کی بدولت امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو لندن میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے، دہشت گردی کے اکا دکا واقعات کے ذریعے اپنی موجودگی ظاہر کر رہے ہیں ان کا بھی جلد خاتمہ کر دیں گے۔ وزیراعظم نے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کے المناک سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ٹیلی فون پر بات کی، انہیں متاثرہ خاندانوں اور زخمیوں کے فوری ریلیف کی ہدایت کی ہے۔