سعودی سرحد کے نزدیک 3 کمانڈروں سمیت 70 حوثی ہلاک ،40 گرفتار

بدھ 20 ستمبر 2017 11:00

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات ستمبر ء) سعودی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے ساتھ سرحد کے نزدیک عرب اتحاد کے طیاروں کی معاونت سے حوثی ملیشیا اور معزول صدر صالح کی فورس کے خلاف کارروائیوں میں 3 اہم کمانڈرسمیت 70 حوثی ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق پہلی کارروائی سعودی سرحد کے نزدیک واقع یمنی صوبے حرض میں وادی عبداللہ کے علاقے میں کی گئی۔

اس میں یمنی فوج کے پیدل دستوں نے حصہ لیا اور ان کو سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں اور سعودی توپ خانوں کی معاونت حاصل تھی۔ باغی ملیشیا کے عناصر نے سعودی سرحد پر نگرانی کی چوکیوں تک پہنچنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے۔ اس دوران 20 حوثیوں کو ہلاک کیا گیا جب کہ باقی فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

دوسری کارروائی سعودی عرب کے صوبے عسیر میں واقع علاقے مرکز الربوعہ کے مقابل کی گئی جہاں سعودی افواج نے باغی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

یہ ٹھکانے گنجان آباد علاقوں میں راکٹ داغے جانے کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔ کامیاب کارروائی کے نتیجے میں ان ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا اور وہاں موجود مسلح عناصر میں کم از کم افراد مارے گئے۔ کارروائی میں سعودی فوج کے پیدل دستوں نے حصہ لیا جب کہ انہیں عرب فضائیہ کی معاونت بھی حاصل رہی۔تیسری کارروائی پہلی دو کے مقابلے میں زیادہ بڑی تھی اور یہ پورے ایک روز جاری رہی۔

یہ کارروائی سعودی عرب کے علاقے نجران کے مقابل علاقے میں کی گئی جہاں آپریشن کنٹرول اینڈ کمانڈر روم نے حوثی ملیشیا کے عناصر اور عسکری گاڑیوں کو نجران کی سمت سعودی سرحد کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھ لیا۔ سعودی افواج نے گھات لگا کر کارروائی کی اور ساتھ ہی اتحادی طیاروں نے شدید بم باری بھی کی۔اس طرح سعودی افواج نے ان کارروائیوں کو اختتام پر پہنچایا۔ کارروائیوں میں 40 سے زیادہ حوثی عناصر ہلاک کر دیے گئے جن میں 3 اہم کمانڈر شامل ہیں اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ باغی ملیشیا کی 15 سے زیادہ عسکری گاڑیاں تباہ کر دی گئیں اور درجنوں کو قیدی بنا لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :