ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے درمیان نیویارک میں ملاقات

بدھ 20 ستمبر 2017 12:07

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات ستمبر ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں روہنگیا پناہ گزینوں کا مسئلہ زیر بحث آیا۔ ملاقات میں بنگلہ دیش کے وزیرخارجہ اے ایچ محمود علی اور ان کے ترک ہم منصب بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے میانمر کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر آواز بلند کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کی نسل کشی قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ صدر رجب طیب اردگان اب تک 20 عالمی رہنمائوں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں روہنگیا پناہ گزینوں کا مسئلہ اٹھاچکے ہیں۔ ترکی اب تک ہزاروں ٹن امدادی سامان بھی بنگلہ دیش بھیج چکا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ترکی روہنگیا پناہ گزینوں کو امداد پہنچانے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ اب تک 4 لاکھ سے زائد روہنگیا پناہ گزین سرحد پار کرکے بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :