اتحاد ایئر ویز نے مسافروں کیلئے نئی اسکیم متعارف کروادی

سفر پہلے کریں اور ٹکٹ کے پیسے بعد میں ادا کریں، انسٹالمنٹ ٹکٹ نامی اس اسکیم کے ذریعے متوسط طبقے یا کم آمدنی والے افراد بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں

بدھ 20 ستمبر 2017 22:18

ابو ظبی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات ستمبر ء) گاڑیاں،اسمارٹ فونز اور الیکٹرونک مصنوعات قسطوں پر خریدنے کا زمانہ ہوا پرانا، اب فضائی سفر کے لیے ٹکٹیں خریدیں وہ بھی بالکل آسان اقساط پر۔! فضائی سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن اتحادایئرویز نے مسافروں کی سہولت کے لیے ایک نئی اسکیم متعارف کرائی ہے جس میں سفر پہلے کریں اور ٹکٹ کے پیسے بعد میں ادا کریں۔

(جاری ہے)

انسٹالمنٹ ٹکٹ نامی اس اسکیم کے ذریعے متوسط طبقے یا کم آمدنی والے افراد بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ابتدائی طور پر یہ پیشکش صرف متحدہ عرب امارات،سعودی عرب اور مصر کے ان شہریوں کے لیے جو براہ راست اتحاد ایئرلائن کی ویب سائٹ سے آن لائن ٹکٹ بکٴْ کرائیں گے۔ مذکورہ اسکیم کے ذریعے مسافر ایئرٹکٹ کی رقم تین سے پانچ سال کی مدت میں قسطوں کی صورت میں ادا کرسکیں گے۔اتحاد ایئرلائن کے حکام نے انسٹالمنٹ آفر کو صارفین کے لیے فضائی تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کے بڑھتے اخراجات کو پیش نظر اس سہولت کا متعارف کرایا گیا ہیتاکہ کم آمدنی والے یا محدود بجٹ رکھنے والی فیملیز نئی نئی جگہیں گھومنے کے شوق کو با آسانی پورا کرسکیں۔