بوسنیا میں اجتماعی قبر سے 65 انسانی کھوپڑیاں برآمد

بدھ 20 ستمبر 2017 10:40

بوسنیا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات ستمبر ء) بوسنیا میں اجتماعی قبر سے 65 انسانی کھوپڑیاں برآمد ہوئی ہیں جن کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ باقیات ان 220 سے زیادہ غیر سرب باشندوں کی ہیں جنہیں بوسنیائی سرب فورسز نے 21 اگست 1992 میں قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

برطا نیہ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق بوسینا کے وسطی حصے میں ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے جس میں سے 65 انسانی کھوپڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔ فرانزک ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قبر بوسنیا کی 1992ء سے 1995ء تک جاری رہنے والی جنگ میں نسل کشی کے بڑے واقعات میں سے ایک ہے۔ واضح رہے کہ اجتماعی قبر کا سراغ اگست میں ملا تھا۔ ماہرین وہاں 7 ستمبر سے وہاں موجود ہیں اور وہ کھدائی اور باقیات کی تلاش کر رہے ہیں۔