سعودی عرب کو قطر پرحملے کے حوالے سے کوئی انتباہ نہیں کیا،ڈونلڈ ٹرمپ

بدھ 20 ستمبر 2017 13:45

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات ستمبر ء)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھوں نے سعودی عرب کو قطر کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے حوالے سے انتباہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ سے دریافت کیا گیا کہ کیا انہوں نے قطر کے خلا ف فوجی کارروائی کے حوالے سے سعودیوں کو کوئی انتباہ کیا تھا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے سعودی عرب کو قطر کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے حوالے سے کوئی انتباہ نہیں کیا ۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مشرق وسطیٰ کا مسئلہ تیزی سے حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان، القاعدہ اور حزب اللہ جیسی تنظیموں کی مدد کرنے والے ممالک کا احتساب کیا جائے گا۔