بھارت، سنگدل ماں نے رشتہ داروں کی مدد سے 6 ماہ کی بچی کی آنکھوں میں تیزاب ڈال دیا

بدھ 20 ستمبر 2017 14:01

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات ستمبر ء) بھارت میں سنگدل ماں نے رشتہ داروں کی مدد سے 6 ماہ کی بچی کی آنکھوں میں انجیکشن کے ذریعے تیزاب ڈال دیا جس سے بچی کی بینائی ہمیشہ کے لئے ختم ہو سکتی ہے جبکہ ڈاکٹر اس بچی کی زندگی بچانے کی تگو دو کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ جیانتا چکرا بورٹی نامی دیہاتی بچی کو نازک حالت میں مقامی ہسپتال لایا جہاں اس نے ڈکٹروں کو بتایا کہ خاندانی تنازعہ پر بچی کی والدہ اور اس کے رشتہ داروں نے بچی کی آنکھوں میں تیزاب ڈالا ۔

ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد بتایا کہ بچی کی دائیں آنکھ مکمل طور پر خراب ہو گئی ہے جبکہ بائیں آنکھ کی انکیشن پورے سر میں پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے بچی کی صحت کے حوالہ سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں پولیس نے والد کی رپورٹ پر کارروائی شروع کردی تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :