مزید 20ہزار روہنگیا مسلمان میانمار سے ہجرت کرکے بنگلہ دیش پہنچ گئے

منگل 17 اکتوبر 2017 15:11

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء)میانمار میں سکیورٹی کی ابتر صورتحال کی وجہ سے مزید ہزاروں روہنگیا مسلمان جان بچانے کے لیے بنگلہ دیش پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار سے اب تک تقریبا بیس ہزار نئے مہاجرین ملک میں داخل ہو چکے ہیں اور میانمار سے روہنگیا افراد کی مہاجرت کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے مطانق پچیس اگست کے بعد سے اب تک پانچ لاکھ تیس ہزار سے زائد روہنگیا بنگلہ دیش پہچن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :