نائیجیریا میں چراگاہ کی ملکیت کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، 20 افراد قتل

منگل 17 اکتوبر 2017 15:12

ابوجا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء) نائیجیریا میں چراگاہ کی ملکیت کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے دوران 20 سے زائد افراد کو قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مرکزی نائیجیریا میں طویل عرصے جاری چراگاہ کی ملکیت کے تنازع پر پچھلے ہفتہ تصادم کے دوران مبینہ طور پر بندوقوں اور دھماکہ خیز مواد سے لیس فالونی گلہ بانوں نے کم از کم 20 افراد کو قتل کردیا۔

نائیجیریا کے صدر محمدو بوہاری نیاس واقعہ پر شدید دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور فوج کو تصادم روکنے کا حکم دیا ہے۔ نائیجیریا کی وسطی ریاست کے سپیشل ٹاسک فورس کے ترجمان سالیسو مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ کچھ نامعلوم گروہوں نے ہفتہ کی صبح باریکین لاڈی کے کچھ دیہات پر دھاوا بول دیا اور بہت سے لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

متعلقہ عنوان :