سکیورٹی فورسز کی قطرکے شیخ سلطان بن سحیم کے محل میں کارروائی

منگل 17 اکتوبر 2017 13:02

دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء) قطر کی ریاستی سکیورٹی فورس نے قطر کے سابق وزیر خارجہ کے صاحبزادے شیخ سلطان بن سحیم آل ثانی کے محل پر دھاوا بول کر اس پر قبضہ کر لیا۔

(جاری ہے)

قطر کے نشریاتی ادارے کے مطابق دوحہ میں ریاستی فورسز نے شیخ سلطان بن سحیم کے محل پر قبضہ کرتے ہوئے ان کے تمام اکاؤنٹ بھی منجمد کردیئے ہیں جبکہ ان کی مہروں اور تجارتی معاہدوں کی دستاویزات بھی قبضہ میں لے لیں ہیں۔کارروائی میں 15جوانوں نے حصہ لیا۔واضح رہے کہ شیخ سلطان کا ذاتی ریکارڈ اعلی درجے کی سیاسی معلومات کا خزانہ شمار کیا جاتا ہے۔