شمالی کوریا کی اقوام متحدہ کے رکن ممالک کوامریکا سے دور رہنے کی وارننگ

منگل 17 اکتوبر 2017 16:29

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ اکتوبر ء) شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو امریکا سے دور رہنے کی وارننگ دے دی۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نمائندے کم ان ریانگ کا کہنا ہے کہ کسی دوسرے ملک کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا ارادہ نہیں ہے اورامریکا کے ملٹری ایکشن کا ساتھ نہ دینے والے محفوظ رہیں گے۔

(جاری ہے)

کم ان ریانگ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کا کوئی بھی حصہ ان کی دسترس سے خارج نہیں، ہمارے ملک پر بری نظر ڈالی گئی تو دنیا بھر میں اسے نشانہ بنایا جائے گا۔دوسری جانب امریکا کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ کہ صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے تنازع کو جنگ کے قریب لے جا رہے ہیں، وہ جوہری سائنسدانوں، قومی سلامتی کے ماہرین اور جرنیلوں کی رائے کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :