دہشت گردی اور ایرانی خطرے کے خلاف سعودیہ کے ساتھ ہیں، امریکا

امریکا اور سعودی عرب دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مل کر جدو جہد کررہے ہیں،ترجمان پینٹاگون

منگل 7 نومبر 2017 11:54

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ نومبر ء)امریکی وزارت دفاع ’پینٹاگون‘ نے کہا ہے کہ واشنگٹن سعودی عرب کے یمن میں ایرانی کے شرپسندانہ کردار سے متعلق موقف کی حمایت کرتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق پینٹا گون کے ترجمان میجر اڈرین رانکین گالاوی نے ایک بیان میں کہا کہ یمن کے حوثی باغیوں کو ایران کی طرف سے بیلسٹک میزائلوں کی فراہمی سے متعلق سعودی عرب کا موقف اصولی ہے اور ہم اس موقف کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ امریکا اور سعودی عرب دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مل کر جدو جہد کررہے ہیں۔ دونوں دوست ملک مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سازشوں کو ناکام بنانے کی کوششیں بھی جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا الریاض کے ساتھ دفاعی تعاون کومزید مضبوط بنانے کی مساعی جاری رکھے گا۔میجر گالاوی نے کہا کہ ہم مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنے دفاعی تعلقات کومحفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔ دہشت گردی، انتہا پسندی اور خطے میں ایرانی اثرو نفوذ کی روک تھام کے لیے ریاض اور واشنگٹن ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔