نوازشریف 12نومبر کی بجائے 19نومبر کو رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں ایبٹ آباد میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے جلسے کے انتظامات کو حتمی دینے کیلئے کمیٹی تشکیل، جلد مسلم لیگ (ن) کے صدر کو رپورٹ پیش کرے گی

منگل 7 نومبر 2017 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ نومبر ء)مسلم لیگ (ن) صدر وسابق وزیراعظم میاں نوازشریف 12نومبر کی بجائے 19نومبر کو رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں ایبٹ آباد میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ، جلسے کے انتظامات کو حتمی دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، کمیٹی میں مسم لیگ خیبرپختونخوا کے صدر وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام ، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وزیراعظم کے مشیر سول ایوی ایشن سردار مہتاب ، ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی ، سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید ، سینیٹر آصف کرمانی کو شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی جلسے کو کامیابی بنانے اور دیگر امور پر جلد نوازشریف کو رپورٹ پیش کرے گی ، نوازشریف نے ایبٹ آباد کے جلسے کے امور پر امیر مقام سمیت دیگر رہنمائوں سے منگل کو ابتدائی مشاورت کی ہے۔(ن) لیگ کے ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے بعد نوازشریف ملتان ، وزیرآباد سمتی دیگر شہروں میں جلسوں کے پروگرام بھی تیار کئے جا رہے ہین جن کی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے ۔