ہیلتھ کارڈ پرمنی لانڈرنگ کرنے کی تصویر لگانا شرمناک عمل ہے ، شریف مافیا تاثر دے رہا ہے کہ منی لانڈرنگ غلط چیز نہیں ہے ، دنیا کی کسی جمہوریت میں ایسی حرکت قابل قبول نہیں ہے ،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان

ہفتہ 20 جنوری 2018 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 20 جنوری 2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ پرمنی لانڈرنگ کرنے کی تصویر لگانا شرمناک عمل ہے ، شریف مافیا تاثر دے رہا ہے کہ منی لانڈرنگ غلط چیز نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے مجرموں کی تشہیر کی جا رہی ہے ، صحت کارڈ پرمنی لانڈرنگ کرنے کی تصویر لگانا شرمناک عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی کسی جمہوریت میں ایسی حرکت قابل قبول نہیں ہے ، شریف مافیا تاثر دے رہا ہے کہ منی لانڈرنگ غلط چیز نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :