ملک میں گالی اور افراتفری کی سیاست کے ذمہ دار عمران خان ہیں، مشاہد اللہ خان
عمران خان نے پارلیمنٹ کی توہین کی ہے، پارلیمنٹ ملک کی سب سے بڑا آئینی ادارہ ہے پارلیمنٹ کی توہین کرنے والوں کو آئندہ انتخابات میں عوام عبرت ناک شکست دیںگے، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)
ہفتہ 20 جنوری 2018 22:23
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کو مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں مسلم لیگ (ن) کے بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سینیٹر سلیم ضیاء،علی اکبرگجر،کے ایم سی میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر امان خان آفریدی،ڈپٹی پارلیمانی لیڈرندیم اخترآرائیں، چیئرمین رانامحمدوارث، سلارخان، عبدالرحیم شاہ،محب اللہ خان، وقار تنولی،فیروزخان،قاسم مندرا،فردوس خان ، نوازاولکھ، چوہدری محمداسد، شاہد آرائیں، محمدحسین چانیہ، خالدجان،محمدرفیق خان ،حبیب الرحمن، محمدامین مانا،راجہ عبداللہ، کریم شیخ،فوادشاہ، عاصمہ میمن ، تسلیم مبارک، پروین بشیر،خواجہ نیئرشریف،کراچی ڈویڑن کے میڈیا کوآرڈی نیٹرعبدالحمیدبٹ اور خواجہ عدنان سمیت دیگربھی موجود تھے۔سنیٹرمشاہداللہ نے کہا کہ نوازشریف اس ملک کے حقیقی لیڈر ہیں، مسلم لیگ کی وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں میں بلاتفریق عوام کی خدمت کی ہے۔ ساڑھے چار سالوں میں ملک میں موٹروے کا جال بچھایا گیا، توانائی کی قلت ختم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے گئے اور بڑی تعداد میں بجلی گھر لگائے جارہے ہیں جس سے ملک میں بجلی کی قلت تقریباً ختم ہوگئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ کے دور حکومت میں ہی ملکی معاشی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔ سی پیک منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور ملک میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ نوازشریف وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد بھی ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ وفاقی حکومت نوازشریف کے وڑن کے مطابق کام کررہی ہے اور تیزی سے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں دھرنا اور افراتفری کی سیاست عمران خان نے شروع کی، عمران خان آئینی اداروں کا احترام نہیں کرتے ہیں، 2018ئ کے انتخابات میں بھی عمران خان کے وزیراعظم بننے کی خواہش پوری نہیںہوگی، طاہرالقادری اور ان کے اتحادی ملک میں سیاسی صورت حال کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے احتجاج کے باوجود بھی حکومت نہیں جائے گی۔ وفاق اور پنجاب میں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور آئندہ انتخابات وقت مقررہ پر ہوںگے۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ الیکشن میں وہی جماعت کام ہوگی اور برسراقتدار آئے گی جس نے عوام کی خدمت کی ہوگی۔ نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والے کے پی کے کو درست نہیں کرسکے وہ آئندہ انتخابات میں بھی شکست سے دوچار ہوکر روتے رہیںگے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ مصطفی کمال اگر صاف کپڑے پہن بھی لیں تو وہ صاف ستھرے نہیں کہلائیںگے کیونکہ وہ ماضی کے گناہوں میں برابر کے شریک رہے ہیں۔ ہم سے زینب کے قتل کا حساب مانگنے والے کراچی میں نقیب اللہ محسود، انتظارحسین اور دیگر بے گناہوں کے خون کا حساب دیں۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت زینب کے قاتلوں کے قریب پہنچ چکی ہے انہیں گرفت میں لاکر عبرت ناک سزا دلوائے گی۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کی توہین کرکے اپنے ووٹر اور مریدنی کی بھی توہین کی ہے کیونکہ مریدنی نے بھی انہیں 2013ء کے الیکشن میں ووٹ دیا تھا، لگتا ہے مریدنی بھی اب ان سے ناراض ہوگئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ آئندہ وزیراعظم کے لیے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار مریم نواز یا کوئی بھی ہوسکتا ہے تاہم اس کا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔ کراچی کی صورت حال پر انہوںنے کہا کہ 30 سال تک کراچی میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی گئی، کراچی میں امن قائم کرنے کا خیال کسی جماعت کو نہیں آیا، مسلم لیگ واحد جماعت ہے جس نے آتے ہی سب سے پہلے کراچی میں امن قائم کیا اور کراچی سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کیا۔ آج کراچی کی روشنی دوبارہ لوٹ آئی ہے اور کراچی میں مکمل امن قائم ہوگیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی اور آصف علی زرداری کی سندھ حکومت کی کارکردگی صفر ہے، کراچی کے مسائل حل کرنے میں سندھ حکومت سنجیدہ نہیں ہے اور نہ ہی کراچی کے اسٹیک ہولڈرز کا دعویٰ کرنے والے بھی شہر کے مسائل پر کوئی خاص توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ بانی متحدہ سے علیحدگی کرنے والوں کے گناہ نہیں دھلیںگے وہ بھی ماضی میں ہونے والے گناہوں میں برابر شریک رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ نوازشریف گالی کی سیاست نہیں کرتے وہ ڈی آئی خان بھی گئے لیکن انہوںنے کسی کو گالی نہیں دیں۔ انہوںنے کہا کہ تھرکول منصوبہ بھی نوازشریف کی بدولت شروع ہوا ہے اور سندھ کی ترقی میں وفاقی حکومت بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کراچی والے اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور کراچی میں امن قائم کرنے والوں کو ہی ووٹ دیں۔ مسلم لیگ (ن) کراچی سمیت صوبہ بھر میں بڑے بڑے جلسے کریںگے۔#مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 20 جنوری 2018 کی مزید خبریں
-
اس ملک میں صرف آئین اور قانون کی حکمرانی ہو گی، جسٹس ثاقب نثار
-
پانچ ججوں نے مجھے برخاست کیا مگر عوام نے فیصلہ مسترد کر دیا ،نیا پاکستان بنانیوالے لاڈلے نے گالیوں الزام تراشی بہتان کی سیاست کے سوا صوبہ کے لیے کچھ نہیں کیا ،
-
سات روز میں شریعت نافذ کرو،مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو پنجاب کے بازار، گلیاں اور کوچے بند کر دینگے‘ پیر حمید الدین سیالوی
-
جو لعنت بھیجنے کی سیاست کرتے ہیں ان کو چیلنج کرتا ہوں اسمبلی میں آئیں جرات ہے تو عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں ، شاہد خاقان عباسی
-
بلوچستان کے بعد گلگت بلتستان میں بھی ن لیگ کی حکومت کی بساط لپیٹنے کی تیاریاں مکمل
-
مشاہد اللہ خان کی انتظار احمد کے اہل خانہ سے تعزیت ،ہرممکن تعاون کی یقین دہانی ، واقعے شفاف تحقیقات کرائی جائیں ہدایات
-
عابد شیر علی کو ڈینگیں مارنی مہنگی پڑ گئیں
-
نقیب محسود کی معصوم بچیوں کیجانب سے انصاف کی اپیل
-
بلوچستان کے بعد آصف زرداری کی خیبرپختونخواہ حکومت کی بساط لپیٹنے کی بھی تیاری
-
نواز شریف کے دشمن دراصل ترقی روشنی اور امن کے دشمن ہیں ،
-
پنجاب حکومت کا شرمناک اقدام، قصور کی ننھی زینب کا قاتل تاحال پکڑنے میں ناکام، لیکن زینب کے حق میں آواز اٹھانے والوں کو دھمکیاں دی جانے لگیں
-
حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیوں کو عوام کی سلامتی اور حفاظت کیلئے بہتر بنایا، اغوا برائے تاوان کے حالیہ واقعات میں پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے،وزیرمملکت برائے توانائی عابد ..
-
استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں شہباز شریف کو گرفتار کیے جانے کا امکان
-
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھنے والے جنسی درندے کو گرفتار کر لیا گیا
-
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان اور امریکا کے مندوبین میں لفظی جنگ
-
پارلیمینٹ پر لعن طعن کے بعد عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
ہیروئن سمگل کرنے والی غیرملکی ماڈل کے ساتھ کسٹم حکام کی سیلفیوں نے سوشل میڈیا صارفین کو برہم کر دیا
-
نقیب اللہ کیس کا ملبہ صرف راؤ انوار پر نہیں ڈالا جاسکتا، فاروق ستار
-
ْگذشتہ رات دبئی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے،عمران خان
-
لاہور جلسہ میں ناکامی کی وجہ سے عمران خان نے پارلیمنٹ کو گالی دی، مریم نواز
-
عمران خان اور شیخ رشید کی دبئی میں اہم ملاقاتیں، 4 فروری تک پارلیمنٹ سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس ثاقب نثار کا لاہور میں ماحولیاتی آلودگی بڑھنے پر از خود نوٹس
-
چوہدری نثار، پرویز رشید لفظی جنگ، نوازشریف نے اپنا وزن سینیٹر پرویز رشید کے پلڑے میں ڈال دیا
-
امبر الرٹ کی طرز پر’’تلاش‘‘-- ایمرجنسی الرٹ سسٹم تیا ر کیا جائے گا
-
ہیلتھ کارڈ پرمنی لانڈرنگ کرنے کی تصویر لگانا شرمناک عمل ہے ، شریف مافیا تاثر دے رہا ہے کہ منی لانڈرنگ غلط چیز نہیں ہے ، دنیا کی کسی جمہوریت میں ایسی حرکت قابل قبول نہیں ہے ،پی ٹی آئی چیئرمین عمران ..
-
پورے یقین سے کہتا ہوں شہباز حکومت دو ماہ سے بھی پہلے اپنے انجام کو پہنچ جائیگی‘ طاہر القادری
-
جنوری سے پہلے کوئی استعفیٰ نہیں دیگا ،اس سے پہلے دیا گیا تو ضمنی انتخابات میں مقبولیت کا پول کھل جائیگا‘ سعد رفیق
-
اللہ کے نام پر بننے والے پاکستان پرکوئی بری نظر نہیں ڈال سکتا، ایئرچیف
-
نواز شریف کو 2 ہفتے تک جیل کی سزا ہو جائے گی
-
قومی بقاء و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے بد عنوان اشرافیہ کے خلاف ایماندار اور مخلص قیادت کا انتخاب اشد ضروری ہے،پرویز خٹک
-
میانوالی ، دو خاندانوں میں زمین کا تنازعہ ، گھر میں گھس کر 3خواتین سمیت 4افراد کو قتل کردیا گیا
-
زینب قتل کیس، پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا
-
کراچی ،متحدہ لندن کے دہشت گرد نسیم خان عرف کالا کو گرفتارکرلیا گیا
-
تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی کے نام مراسلہ بھیج دیا
-
حب میں کامیاب جلسہ کر کے پیپلز پارٹی کے دشمنوں کو جواب دے دیا،خوش نصیب ہوں کہ میں نے بلاول بھٹو کی صورت میں ذوالفقار علی بھٹو کو جنم لیتے دیکھا ہے، مولابخش چانڈیو
-
نقیب اللہ محسود کے قتل کیس واقعہ کی انکوائری جاری ہے، جو بھی پولیس افسر ملوث پایا گیا اسے عدالت ضرور سزا دے گی،آغا سراج درانی
-
زینب قتل کیس میںملوث ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کر کے قصور کو شہریوں کے تعاون سے امن کاگہوارہ بنایا جائے گا،ڈی پی اوزاہد نواز مروت
-
مارے گئے نقیب اللہ محسود پر کوئی مقدمہ درج نہیں ، ذرائع
-
لاہور ہائیکورٹ اور جوڈیشری آف انگلینڈ کے مابین باہمی تعاون کا سمجھوتہ طے پاگیا
-
کراچی، 13 سالہ لڑکی کو اغواء اور زیاتی کا نشانہ بنانے سے متعلق دائر مقدمے کی سماست 23 جنوری تک ملتوی
-
زینب قتل کیس ،ْپولیس کا ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
-
نقیب اللہ محسود کے قتل کے بعد کراچی پولیس کا ایک اوراِن کاؤنٹر
-
ملک میں گالی اور افراتفری کی سیاست کے ذمہ دار عمران خان ہیں، مشاہد اللہ خان
-
وٹس ایپ نے چھوٹے کاروبار کے لیے الگ سے ایپ لانچ کردی
-
گنی میں سعودی عالم دین کے قتل میں ملوث مشتبہ ملزم گرفتار
-
خون ٹیسٹ سے کینسرکی تشخیص ،سائنس دانوں کااہم طبی سنگِ میل
-
کینیڈامیں متعدد نئے شعبوں میں اسکل ورکر پروگرامز شامل ،نوکریوں کا اعلان
-
افغان طالبان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کریں، امریکی معاون وزیر خارجہ
-
لبنان میں شدید سردی کے باعث بچوں اور خواتین سمیت10 شامی مہاجرین ہلاک
-
عام آدمی ہوں، پروٹوکول کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا، نریندر مودی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.