پنجاب حکومت اور سول بیوروکریسی کام کرنا بند کر دے گی،ترجمان پنجاب حکومت

احد چیمہ کو رہا نہ کیا گیا تو احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب حکومت کی نیب کو دھمکی

بدھ 21 فروری 2018 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 فروری 2018ء): احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب حکومت نے نیب کو دھمکی دے ڈالی۔ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ احد چیمہ کو رہا نہ کیا گیا تو کل پنجاب حکومت اور سول بیوروکریسی کام کرنا بند کر دے گی۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن پر سابق ڈی جی ایل ڈی اے کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے احد خان چیمہ کو دو مرتبہ طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے جس پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گلبرگ آفس سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ایسا کبھی بھی نہیں ہوا کہ محض سمن پر پیش نہ ہونے کو بنیاد بنا کر کسی کو گرفتار کر لیا جائے۔احد چیمہ کی گرفتاری ایک محنتی اور ایماندار افسر کی خدمات کی توہین ہے۔احد چیمہ کی گرفتاری سے بیوروکریسی کا مورال گر چکا ہے ۔ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب حکومت نے نیب کو دھمکی دے ڈالی۔ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ احد چیمہ کو رہا نہ کیا گیا تو کل پنجاب حکومت اور سول بیوروکریسی کام کرنا بند کر دے گی۔