روزانہ کی بنیاد پر ترقی پذیر ممالک میں 7 ہزار بچوں کی اموات ہو رہی ہیں جن کو روکا نہیں جا سکتا، یونیسیف

بدھ 21 فروری 2018 09:00

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 فروری 2018ء) یونیسیف کے مطابق نوزائیدہ بچوں کی ہلاکتوں کو روکا نہیں جا سکتا۔ اقوام متحدہ کے بہبود اطفال کے ادارے یونیسیف نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ترقی پذیر ممالک میں 7 ہزار بچوں کی اموات ہو رہی ہیں جن کو روکا نہیں جا سکتا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز منگل کو جاری کردہ اس رپورٹ کے مطابق نوزائیدہ بچوں کی سب سے زیاد شرح اموات پاکستان، افغانستان اور سب صحارا خطے کے ممالک میں ہیں۔

یونیسیف نے اس رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ دنیا اتنے زیادہ نومولود بچوں کی زندگیاں بچانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کے محفوظ رہنے کے سب سے زیادہ امکانات جاپان، آئس لینڈ اور سنگاپور میں ہوتے ہیں۔