ماہواری ددر کی شکایت کرنے پر خاتون کو اماراتی پرواز سے اتار دیا گیا

بدھ 21 فروری 2018 14:31

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 فروری 2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق دبئی جانے والی ایک عورت کو ہوائی جہاز کے عملے نے پرواز کو چھوڑنے کے لئے کہہ دیا جیسے ہی انھیں خاتون کی جانب سے ددر کی شکایت موصول ہوئی۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ ٹیچر اسٹنٹ بیت ایونز جو کہ برمنگھم سے دبئی جا رہی تھی سے متعلق اماراتی عملے نے نوٹس کیا کہ وہ تکلیف میں ہے ۔

جس پر پرواز کے عملے نے خاتون کو پرواز اڑنے سے چند منٹ پہلے ہی جہاز سے اترنے کے لیے کہہ دیا ۔ بیت ایونز اپنے شوہر کے ساتھ سفر کر رہی تھی ۔

(جاری ہے)

بیت ایونز نے پرواز مین موجود عملے کو بتایا کہ اسے ددر اتنی شدت سے نہیں ہوئی رہی ، وہ ابھی درر کی شدت کے سکیل 10۔1 میں سے ایک پرہے ۔ لیکن پراوز کے عملے نے اسے اترنے کے احکامات جاری کردئیے اور کہا کہ وہ اسکی صحت کے ساتھ کسی بھی قسم کا خطرہ مول نہیں لے سکتے ، کیونکہ پرواز میں کوئی ڈاکٹر بھی موجود نہیں تھا۔

ایمرٹس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت انکی اولین ترجیح ہے اور اگردوران پرواز کسی بھی وقت اس خاتون کی حالت خراب ہوگئی تو وہ طبی امداد میں تاخیر کرکے ایونز کی جان کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے ، اس لیے انہوں نے اسے پرواز سے اترنے کے لیے کہا ہے۔