بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا نے کرپشن الزام کے تحت سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی

بدھ 21 فروری 2018 09:00

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 فروری 2018ء) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا نے کرپشن الزام کے تحت سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اٴْن کے وکلاء نے اپیل میں موقف اپنایا ہے کہ ان کی یہ سزا سیاسی بنیاد اور حکومت کے زیر اثر سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ خالدہ ضیا کو کرپشن الزام میں 5 سال کی سزا رواں برس 8 فروری کو سنائی گئی تھی۔ اس سزا کے خلاف اعلیٰ عدالتوں سے اپیلوں کے ممکنہ اخراج کے بعد خالدہ ضیا کا سیاسی کیرئیر ختم ہو سکتا ہے۔