جنوبی افریقا میں پولیس اسٹیشن پر حملہ، 5 افسران اور ایک فوجی ہلاک

حملہ آوروروں نے فرار ہوتے ہوئے آف ڈیوٹی فوجی کو بھی ہلاک کیا اور دو پولیس افسران کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے جن کی لاشیں کچھ دور سے برآمد ہوئیں

بدھ 21 فروری 2018 20:54

کیپ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 فروری 2018ء)جنوبی افریقا کے مشرقی صوبے کیپ میں مسلح افراد کے پولیس اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں 5 افسران اور ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔جنوبی افریقا کی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اوٹاما کے نزدیک پولیس اسٹیشن پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افسران موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق حملہ آوروروں نے فرار ہوتے ہوئے آف ڈیوٹی فوجی کو بھی ہلاک کیا اور دو پولیس افسران کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے جن کی لاشیں کچھ دور سے برآمد ہوئیں۔پولیس کو تاحال حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم اس بات کا شبہ ہے کہ حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولنے سے کچھ دیر قبل ایک اے ٹی ایم چرائی تھی۔حملہ آور پولیس اسٹیشن سے 10 بندوقیں اور پولیس وین بھی ساتھ لے گئے۔جنوبی افریقا کی پولیس سروس کے نیشنل کمشنر نے حملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :