کوئٹہ ، موٹرسائیکل سوار نے خودکش حملہ کیا ، 15سے 20کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعما ل ہوا،سول ڈیفنس کی رپورٹ

منگل 24 اپریل 2018 21:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 24 اپریل 2018ء) کوئٹہ کے ائیر پورٹ روڈ پر پولیس ٹرک کے قریب موٹرسائیکل سوار نے خودکش حملہ کیا،جس میں 15سے 20کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعما ل ہوا،سول ڈیفنس کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ایئر پورٹ روڈ پر مو ٹر سائیکل سوار خودکش بمبار نے الحمد اسلامک یو نیورسٹی کے قریب پولیس کے ٹرک پر خودکش حملہ کیا جس میں 15سے 20کلو گرام دھماکہ خیز مواد بمعہ بال بیئرنگ اور نٹ بولٹ استعمال کیا گیاخودکش حملہ آور کے اعضا ء قبضے میں لے لئے گئے ۔