جائیداد کے لالچ نے خون سفید کر دیا

لاہور میں جائیداد کے تنازعے پر چھوٹے بھائی نے 2 بڑے بھائیوں کو قتل کر ڈالا

جمعرات مئی 23:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء):جائیداد کے لالچ نے خون سفید کر دیا۔ لاہور میں جائیداد کے تنازعے پر چھوٹے بھائی نے 2 بڑے بھائیوں کو قتل کر ڈالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے مغلپورہ میں پیش آیا جہاں جائیداد کے لالچ نے آنکھوں پر ایسی پٹی باندھی کہ رشتوں کی پہچان بھی باقی نہ رہی اور جائیداد کے لالچ نے خون سفید کر دیا۔

چھوٹے بھائی نے 2 بڑے بھائیوں کو قتل کر ڈالا۔دونوں بھائیوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لے لیں ۔جائے وقوع سے شواہد بھی اکٹھے کئیے گئے تا کہ قانونی کاروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔پولیس کے مطابق بھائیوں میں جائیداد کا تنازعہ تھا جس پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائیوں کو قتل کر ڈالا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments